ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال : غبارہ گلے کے اندر پھنسنے سے لڑکا فوت

ہلیال : غبارہ گلے کے اندر پھنسنے سے لڑکا فوت

Tue, 03 Dec 2024 19:25:59  SO Admin   S.O. News Service

ہلیال،  3 / دسمبر (ایس او نیوز) جوگن کوپّا گاوں میں غبارے میں منھ سے ہوا بھرنے کے دوران غبارہ گلے اندر پھنس جانے  سے دم گھٹنے کی وجہ سے ایک لڑکے کی موت واقع ہوگئی ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق فوت شدہ لڑکے کا نام نوین نارائن بیلگاونکر (13 سال) ہے جو کہ سرکاری پرائمری اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوین اپنے گھر میں رات کے وقت  منھ سے غبارہ پھلانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اس دوران غبارہ ہاتھ سے چھوٹ کر اس کے منھ کے اندر چلا گیا اور گلے کے اندر پھنس گیا جس کی وجہ سے اسے سانس لینا دشوار ہوگیا اور وہ زمین پر گر کر تڑپنے لگا ۔
    
گھر والوں نے غبارہ گلے سے نکالنے کی بڑی کوشش کی مگر غبارہ زیادہ اندر جا کر پھنس گیا تھا جس کے نتیجے میں نوین کا دم گھٹنے لگا اور اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ہلیال سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے نوین کے گلے سے غبارہ تو باہر نکال دیا مگر انہیں اس کی جان بچانے کا موقع نہیں ملا ۔ 


Share: